وزیراعظم آزاد کشمیر نے ترقیات ہونیوالے نئے ایس پیز کو عہدے کے بیجز پہنائے

بدھ 26 اگست 2015 16:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ترقیاب ہونے والے نئے ایس پیز کو ان کے عہدے کے بیجز پہنائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ آفیسران ڈی آئی جی سردار گلفراز،ڈی ایس پی محمد آفتاب اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی بھی موجود تھے۔نئے ترقیاب ہونے والے آفیسران کو وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے فرائض نہایت ایماندار ی، فرض شناسی اور خلوص دل سے سرانجام دیتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے ۔