ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائینگی، سردار محمد یعقوب

بدھ 26 اگست 2015 16:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

حبیب رفیق کمپنی کے آفیسران کمپلیکس کی تعمیر میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ ڈسڑکٹ کمپلیکس میں دفاتر کو منتقل کیا جائے سکے وہ راولاکوٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے معائنے کے دوران ایکٹنگ چیف انجینئر پی ایم یو ایرا کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حبیب رفیق کمپنی کی طرف سے رو ز بروز مسائل پیدا ہورہے ہیں جو ہم سب کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایراء منظور شدہ منصوبے مکمل کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ سعودی فنڈ ز سے تعمیر ہونے والے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر میں اسقدر تاخیر مجرمانہ غفلت ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے متعدد زیرتعمیر بلاکس کا معائنہ کیا اور کام کو تیز کی کرنے کی ہدایت کی ۔