لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں ، چینی منصوبوں کی تکمیل سے 2017تک 5ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پاک چائنہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی قیادت کے مشترکہ وژن کا ثمر ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی بیجنگ میں سرمایہ کار کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاسوں میں گفتگو پاکستان میں چین کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے،چین کے اعلیٰ حکام کی یقین دہانی
بدھ 26 اگست 2015 20:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں ہیں ، اﷲ تعالیٰ کے فضل اور چین جیسے دوستوں کے تعاون سے توانائی بحران پر قابو پا لیں گے،پاکستان میں چین کے تعاون پر مبنی توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے 2017تک تقریباً5ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
وہ بدھ کو بیجنگ میں چین کی سرمایہ کار کمپنیوں، مالیاتی اداروں،قومی تعمیر کے محکموں اور مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاسوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان اور پاکستانی وفد میں شامل دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.