کشمیر بینک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے، چودھری جاوید اقبال

جمعرات 27 اگست 2015 16:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) صدر چیمبر آف کامرس و ڈائریکٹر دی بینک آف آزاد جموں و کشمیرچوہدری جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر بینک تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، ایم ڈی فضل الرحمان اور کشمیر بینک کی ٹیم نے بینک کو مثالی بنانے کے لئے گران قدر کام کیا ہے ۔ جس سے بینک مضبوط ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر بینک کے ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف برانچز کے دورے کے بعد بینک آفیسران اور صدر کشمیر پریس کلب الطاف حمید راوٴ ، سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب شجاع عزیز جرال اور میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ کشمیر بینک ریاست کا اثاثہ ہے اس کی برانچز اس وقت 50سے زائد ہیں جبکہ پاکستان کے قومی و نجی بینکوں میں سے کشمیر بینک اس وقت سب سے زیادہ پراڈکٹس اور سہولیات اپنے صارفین کو دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مستقبل میں مزید برانچز کھولنے کے ساتھ ساتھ جملہ دیگر مراعات ، قرضہ جات ، کاروبار کھولنے کے مواقع دیگا ۔ انھوں نے کہا کہ مینیجنگ ڈائریکٹر فضل الرحمان نے بینک کی مضبوطی اسے بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے جانفشانی سے کام کیا ہے اور آزاد کشمیر کے طول و عرض میں برانچز کھولی گئی ہیں ، میڈیا بینک کے ریاستی اثاثے کے طور پر اس کے اچھے کاموں کو نمایاں کوریج دے اور شہریوں ، بالخصوص تارکین وطن کو اس جانب راغب کرے کہ وہ اس بینک کے ذریعے اپنے کاروبار کریں ، چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ بینک کے تمام برانچز کا عملہ جانفشانی سے محنت کر رہا ہے جو قابل ستائش ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے ویژن کے مطابق سرکاری ادارے بھی اسی بینک کے ذریعے اپنا لین دین کر رہے ہیں ۔

اس سلسلہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا ، تا کہ بینک مزید بہتر ہو ، انھوں نے کہا کہ میڈیا اہم ستون ہے وہ بینک کی مضبوطی کے لئے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ، میڈیا کے دوستوں نے ہمیشہ اپنی مثبت روش سے اہم کام سر انجام دئے ہیں ، آئندہ بھی ہم ان سے بہتری کی امید رکھتے ہیں ۔ ہم سب کو اس قومی ادارے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔ اس موقع پر بینک آفیسران ریجنل کنٹرولر شاہد فاروق ، بزنس ہیڈ محمد اکرم ، زونل چیف محمد عارف چوہدری ، چیف مینیجر میں برانچ محمد وسیم راجہ ، عامر رانا ، راجہ محمد ایوب ، طاہر خان بھی موجود تھے ، چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ بینک اپنی پرافٹ کا 40%آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی پر خرچ کر رہا ہے ، بینک کی بھر پور ترقی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے وہ نہیں چاہتے کہ ریاستی اثاثے مضبوط ہوں ، بینک کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

بینک میں آزادانہ آڈٹ کا مکمل نظام قائم ہے ، چیئر مین بینک لطیف اکبر نے بھرپور دلچسپی لیکر اس بینک کو ترقی کی منازل پر ڈالا ہے رولز اینڈ ریگولیشن سے ہٹ کر کچھ کام نہیں ہوتا ، من گھڑت کہانیاں ذہنی اختراع ہے ، حقیقت سے تعلق نہیں ہے ۔ تمام بینک آفیسران نہایت محنتی اور دیانتدار ہیں ۔