حکومت آزاد کشمیر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے،سردار قمرالزمان خان

جمعہ 28 اگست 2015 15:30

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار قمرالزمان خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے جتنے کام کیے اتنے سابقہ 50سالوں میں حکومتیں نہیں کر سکی باغ میں وویمن یونیورسٹی،8ماڈل سائنس کالج،سٹی ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ دنیا کا جدید سٹیڈیم کی تعمیر شامل ہے اس کے ساتھ 25کلو میٹر جنوبی باغ کے لیے سڑکیں جن سے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوپرہ کے مقام پر بلاول گیسٹ ہاؤس کے افتتاح کے بعدایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سردار اورنگزیب،چےئرمینBDA سردار راشد قمر،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نسیم گردیزی، سردار تسلیم خان،سردار نیاز خان،سردار لعل خان، سردار وسیم تسلیم ،اعجاز بیگ،سید عامر خورشید گردیزی، اور دیگر نے خطاب کیا سردار قمرالزمان خان خان نے کہا کہ میں نے جنوبی باغ کے مسائل کے حل کے لیے ترجحی بنیادوں پرکام حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔