شاہ غلام قادر کی مرحوم جنرل (ر) حمید گل کے گھر آمد، انتقال پر بیٹوں سے اظہار تعزیت

جمعہ 28 اگست 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل و سابق اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے راولپنڈی میں جنرل(ر) حمید گل کے گھر جا کر ان کے انتقال پر ان کے بیٹے عبداللہ گل اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

شاہ غلام قادر نے مرحوم کی قومی ، عسکری اور ملی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ جنرل(ر) حمید گل مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کے حوالے سے دوٹوک و واضح موٴقف رکھتے تھے مرحوم کا مظلوم و معصوم کشمیری عوام سے دلی لگاؤ اور تحریک آزادی کشمیر میں ایک نمایاں کردار تھا کشمیری قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس موقع پر مسلم لیگی راہنما ا سدعلیم شاہ بھی موجود تھے۔