سری نگر مظفرآباد ٹرک سروس معمول کے مطابق جاری، 25مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی

جمعہ 28 اگست 2015 16:18

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)سری نگر مظفرآباد ٹرک سروس معمول کے مطابق جاری رہی جمعہ کے روز چکوٹھی اوڑی امن برج سے 25مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی دوطرفہ تجارت کے بعد پیر کے روز بس سروس معمول کے مطابق ہو گی اور دو طرفہ تجارت منگل کے روز سے معمول کے مطابق ہو گی تفصہلات کے مطابق جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے کل 25مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے مقبوضہ وادی گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 17مال بردار ٹرک مال کر آزادکشمیر آئے۔