پنجاب میں گیس سے00 36میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے، وزیراعظم کی قیادت میں توانائی منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے جنگی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، وفاقی حکومت پنجاب میں گیس سے 2400میگاواٹ اور پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200میگاواٹ کے کارخانے لگائے گی،چین کے تعاون پرمبنی توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کر کے انہیں تیزرفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ہر قدم اٹھایا جارہا ہے، 2017ء تک توانائی کے کئی منصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی چین کی توانائی کی کمپنی کے اعلی حکام سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 28 اگست 2015 17:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے اوراس ضمن میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی منصوبوں پر عملدر آمد کیلئے جنگی حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اوربجلی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے۔
وہ جمعہ کو یہاں چین کی توانائی کی کمپنی کے اعلی حکام سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ ملاقات میں پنجاب میں انرجی پراجیکٹس خصوصاً گیس سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کے منصوبوں پربات چیت ہوئی۔ چینی حکام نے توانائی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں منصوبے لگانے کیلئے سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں اور روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بھی بجلی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.