کراچی ،سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی گولہ باری مسلم لیگ سندھ کا احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندرسنگھ مودی اور بھارتی سیاستدانوں کے پتلے نذرآتش کئے
ہفتہ 29 اگست 2015 18:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ سندھ کے تحت سیالکوٹ بھارتی گولہ باری سے8پاکستانیوں کی شہادت اور چالیس سے زائد زخمی ہونے پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، بھارتی وزیراعظم نریندرسنگھ مودی اور بھارتی سیاستدانوں کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔ہرپال ،چیراڈاور چاروسیکٹر کے دیہات کوبلااشتعال نشانے بنانے پرمظاہرے میں شریک لوگوں نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرنے کے ساتھ شدید غم وغصے کااظہار کیا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں مسلم لیگ ق یوتھ ونگ ،لیبر ونگ ،لیڈیزونگ ،لائرونگ،منارٹی ونگ ،علماء ونگ اوردیگر زیلی ونگز کی جانب سے شرکت کی گئی ،کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف احتجاجی جملے درج تھے ،جبکہ دیگر پلے کارڈز پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے ،مسلم لیگ سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ ہماری فوج اس جنگ میں اکیلی نہیں ہے، صرف بھارتی رہنماؤں کے علامتی پتلے جلانے تک محدود نہیں ہیں بلکہ ہم اپنی فوج کے ساتھ باضابطہ ہتھیاراٹھاکر دشمن کے خلاف لڑنے کو بھی تیار ہیں ،مسلم لیگ کے رہنماؤں میں نعیم عادل شیخ ،عبداللطیف رند،نصیب اﷲ اچکزئی ،نفیس حیدر،حضرت علی ،ارشاد قائم خانی،جمیلہ بلوچ اوردیگر موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.