سید علی گیلانی کا تحریک حریت کے رہنما کی گرفتاری پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ

اتوار 30 اگست 2015 14:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنما امیرِ حمزہ شاہ اور انکے ساتھی شوکت احمد ڈار کی گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ سیا سی رہنماؤں کو بلا وجہ گرفتارکر کے ایک خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ امیر حمزہ 28اگست کو کولگام کے علاقے بوچھو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد جب گھر واپس لوٹے تو بھارتی فوجیوں اور پولیس نے انکے گھر کا محاصرہ کر کے انہیں ایک دوسرے ساتھی شوکت احمد ڈارکے ہمراہ گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :