کھنڈرات نما سڑکیں‘ گلیاں‘ ابلتے گٹر موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘ مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر کی شاہرات کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما شیخ سراج منیر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 2 ستمبر 2015 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ کھنڈرات نما سڑکیں‘ گلیاں‘ ابلتے گٹر موجودہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر کی شاہرات کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں‘ پیپلزپارٹی کی حکومت سے نجات کا وقت قریب آن پہنچا ہے‘ آمدہ انتخابات میں ن لیگ آزادکشمیر بھر سے کلین سویپ کریگی اور اقتدار میں آکر عوامی مسائل حل ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔ عوام مسائل سے تنگ آچکے ہیں‘ برادری ازم‘ اقرباء پروری جیسے ناسور کے خاتمہ کیلئے ن لیگ کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں جلد مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔