چکسواری ‘ وزیراعظم نے نیوٹاؤن ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کر دیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 12:59
چکسواری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء)وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 51.103ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو ٹاؤن ریسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا ۔افتتاح کے موقع پر ریسٹ ہاؤس کو پیپلزپارٹی کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ڈی جی منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم نے کہا کہ نیوسٹی چکسواری میں تعمیر ہونے والا ریسٹ ہاؤس منصوبہ 36ماہ کا تھا جسے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایت پر 8ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے ۔
نیوسٹی ریسٹ ہاؤس ایک جدید اور خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے ۔ریسٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،ڈائریکٹر جنرل منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقار اعظم ،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نبیلہ ایوب ،مفتی مولانا وسیم رضا،وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر چوہدری یاسر ممتاز،سابق کونسلر لالہ سوار خان ،ایڈمنسٹریٹر حاجی خالد داد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ڈی جی ایم ڈی اے مرزا جاوید اقبال ،ناظم جنگلات ملک محمد نثار ،چیف انجینئر سید ذوالفقار شاہ ،وزیرا عظم کے ایڈیشنل پی ایس او چوہدری امجد اقبال،وزیراعظم کے سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی،اسد مغل،راجہ وقار ،حاجی وزیر علی کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.