مظفرآباد‘پاکستان بیت المال کے پروگرام چائلڈ سپورٹ پروگرام (بچوں کی تعلیمی امداد کا منصوبہ)کا آغاز کر دیا گیا

پیر 7 ستمبر 2015 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)پاکستان بیت المال کے پروگرام چائلڈ سپورٹ پروگرام (بچوں کی تعلیمی امداد کا منصوبہ)کا آغاز کر دیا گیا۔ضلع ھٹیاں بالا کی 06یونین کونسل کی ٹیچرز کی ٹرینگ 07ستمبر2015سے شروع ہو چکی ہے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جن کا تعلق یونین کونسل ھٹیاں بالا چناری گجر بانڈی ،سلمیہ،چکاراور لانگلہ شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں آج ھٹیاں بالا میں ٹیچرٹرینگ شروع کر دی گئی ہے جس میں ان مستحقین کے بچوں کے اندارج کے طریقہ کار پر ٹریننگ دی جائے گی۔ایسے خاندان جن کے بچوں کی عمریں 5سال سے 14سال تک ہیں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔مستحق افراد کو جن کے بچے سکول میں تعلیم حاصل کریں گے ان کے ایک بچے کو 300روپے دو بچوں کو 600روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلع ھٹیاں بالا میں 7ستمبر2015سے 22ستمبر2015تک تمام ایسی افراد جو لسٹوں میں شامل ہونگے جن کے بچوں کی عمریں 5سال سے 14سال تک ہونگی تمام یونین کونسل میں بیت المال و ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں فارم میں اندارج کریں گی۔یہ بات ضلع مظفرآباد کے ڈسٹرکٹ آفیسر پاکستان بیت المال چوہدری ظہور احمد نے صحافیوں کو بتائی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر CSPمیڈم فوزیہ بخاری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجاہد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظمت ملک،مسٹر خاور ،یاسر علیم،محمد عابد،منوربیت المال کی ٹیم میں شامل ہونگے۔

جبکہ ڈی ای اوتعلیم ھٹیاں بالا کی خصوصی معاونت شامل ہو گی ۔انہوں نے ھٹیاں بالا کے مستحقین بیت المال کی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کیلئے چائلڈ سپورٹ پروگرام کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔