وزیر مواصلات آزاد کشمیر کا حلقہ 6 کی یونین کونسل کائی منجہ، ہٹیاں دوپٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کیا

پیر 7 ستمبر 2015 16:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)آزاد کشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمدرشید نے حلقہ نمبر6کی یونین کونسل کائی منجہ اور ہٹیاں دوپٹہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ، مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ، نئے منصوبوں کا اعلان، پھنڈ گراں کے مقام پر خوشحال اعوان کی نماز جنازہ میں شرکت۔ بانڈی کوکیال میں شادی کی تقریب میں شرکت اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روز یونین کونسل کائی منجہ کے دیہاتوں موئیاں سیداں، پھنڈگراں اور دیگر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پھنڈ گراں کے مقام پر خوشحال اعوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔جب کہ بانڈی کوکیال کے مقام پر تاجر نذیر خان مغل کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور حوالدار سلیمان اعوان اور حاجی سفیر اعوان کے گھر جا کر انکی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت نے دورہ کے دوران تعمیرات عامہ شاہرات اور لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کیا اور نئے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ وزیر حکومت نے جاری منصوبہ جات کے معائنہ کے دوران ، محکمہ کے آفیسران اور فیلڈ سٹاف سمیت کنٹریکٹرز کو ہدایت جاری کیں کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبہ جات تصریحات کے مطابق مکمل کروائیں۔

دریں اثناء دورہ کے دوران مختلف عوامی وفود اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقوں کو موجودہ روڈ نیٹ ورک سے منسلک کرنے اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی کو ریاست کے دیگر علاقوں کے ہم پلہ کرنے کے لئے بھی سینکڑوں کلو میٹر سڑکوں کی بہترگی اور پختگی کے منصوبہ جات سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔

محکمہ شاہرات نے پہلی مرتبہ دریاوٴں اور نالوں پر تعمیر شدہ پلوں /بیلی پل ہاء کے لکڑی کے تختہ جات کو سٹیل شیٹس سے تبدیل کرنے کی سکیم منظور کی ہے۔ جس کے تحت تمام بیلی پل ہا ء پر سٹیل ڈیکنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ دریں اثناء وادی لیپہ کے ایک عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے علاقائی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز کے قیام کا کریڈٹ بھی موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔لیپہ ٹنل کے لئے آزاد حکومت نے اپنی طرف سے کوئی سستی لاپرواہی نہیں برتی بلکہ اپنے طور پر فزیبلٹی سٹڈی کروا کر پاکستان کے مختلف فورمز پر پہنچائی۔ امید ہے کہ لیپہ ٹنل تعمیر بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ریشیاں تا کپہ گلی چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے پختہ روڈ تعمیر کی جائے گی۔ جس کی سکیم مرتب کرنے کے لئے محکمہ چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔ جبکہ کپہ گلی کے مقام پر آر سی سی پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔