مقبوضہ کشمیر میں تاجروں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت

انتظامیہ عوام کی آواز کو دبا کر اپنی ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتی ‘ شیخ عاشق احمد

منگل 8 ستمبر 2015 16:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)مقبوضہ کشمیرمیں ایوان صنعت و تجارت کشمیر نے تاجروں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان کے صدر شیخ عاشق احمد نے کہاہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیری سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے بھارتی حکومت سے کوئی پیکج منظور کرانے میں ناکام رہی اور اب وہ کشمیری عوام کو ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے تاجر رہنماؤں کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشنوں میں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کی آواز کو دبا کر اپنی ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتی ۔