انتظامیہ کشمیری تاجروں اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات کرے ، کشمیر اکنامک الائنس

منگل 8 ستمبر 2015 16:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں تاجر انجمنوں کے اتحاد کشمیر اکنامک الائنس نے ہڑتال کی کال کامیاب بنانے پر کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ پرزوردیا ہے کہ وہ تاجروں اور کشمیری سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

الائنس کے چیئرمین شوکت ایم چوہدی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کامیاب ہڑتال بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کیلئے واضح پیغام تھا کہ انہیں تاجر تنظیموں اور کشمیری عوام کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ وہ کشمیر کی اقتصادی ترقی کے مشرکہ نصب العین کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر کی اقتصادی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تجارت کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ بھارتی پولیس نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے اکنامک الائنس کے چیئرمین کو گزشتہ روز گرفتارکر کے سرینگر کے ایک پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا تھا ۔