سرینگر مظفرآباد دو طر فہ تجارت ، امن برج سے39مال بردار ٹرکوں کی کراسنگ

بدھ 9 ستمبر 2015 16:17

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)سرینگر مظفرآباد دو طر فہ تجارت لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے39مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے14مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ کشمیر سے25مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طر فہ تجارت آج جمعرات اور کل جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔