سردار محمد نسیم خان باغ سے پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نامزد

بدھ 9 ستمبر 2015 16:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) سردار محمد نسیم خان کو ضلع باغ سے پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نامزد کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق سینئر بیورو کریٹ اور قانون سازاسمبلی کے ریٹائرڈ آفیسر سردار محمد نسیم خان کو سر دار قمر الزمان خان مر کزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی تحریک پر صدر پیپلزآزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنانے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفیکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے جاری کر دیا ہے ۔

سردار محمد نسیم خان کا شمار سر دار قمر الزمان کے قریبی اور دیرینہساتھیوں میں ہو تا ہے اور وہ ایک صاحب الرائے ، معاملہ فہم اور دور اندیش شخصیت ہیں ان کا پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کا ممبر بننا باغ میں بالخصوص اور آزاد کشمیر میں بالعموم پیپلز پارٹی کیلئے تقویت کا باعث بنے گا اور یقینی طور پر پیپلز پارٹی کی ٹیم میں ایک بہترین اضافہ ہوں گے۔