شاہ غلام قادر کی صورت میں نیلم کے عوام کو مسیخا مل چکے ہیں‘ خواجہ توصیف احمد

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:26

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن نیلم پبلسٹی بورڈ کے چئرمین خواجہ توصیف احمد نے کہا ہے کہ شاہ غلام قادر کی صورت میں نیلم کے عوام کو مسیخا مل چکے ہیں نیلم کے عوام کسی بھی صورت استحصالی ٹولے کے نرغے میں نہیں آئیں گئے مسلم لیگ ن نیلم کے پاس نوجوانوں کی قوت ہے نوجوانوں کی بھاری اکثریت مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیئے دن رات کوشا ں ہے شاہ غلام قادر نیلم ویلی کامستقبل ہیں نیلم کے عوام شاہ غلام قادر کے شانہ بشانہ علاقے کے مسائل کے حل کے لیئے محنت کریں گئے مسلم لیگ ن وارڈز کی سطع پر مضبوط اور مستحکم بنائی جارہی ہے شاہ غلام قادر کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کرنے والے ناکام ہوں گئے شاہ غلام قادر کونیلم کے عوام نے قبل ازیں بھی عزت سے نوازا آئندہ بھی دوتہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گئے۔