میاں عبدالوحید وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر تعمیروترقی کے ہیرو ہیں‘محمد مسکین قریشی

جمعرات 10 ستمبر 2015 14:26

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کنڈل شاہی کے رہنماء محمد مسکین قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ میاں عبدالوحید وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر تعمیروترقی کے ہیرو ہیں- نیلم بھر میں 172کلومیٹر رابطہ سڑکیں تعمیر کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے وزیر تعلیم نے چلہانہ سے گریس تک بلا تخصیص ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے دوہزار کے قریب بے روز گار پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پرروزگار کے مواقع فراہم کیئے یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا، ہائیڈئیل پاور پراجیکٹ کے منصوبہ جات کاپی سی ون منظور کروایا ، نیلم ویلی سے میاں عبدالوحید ہی پی پی کے امیدوار اور مستقبل کے ممبر اسمبلی ہیں ، مرکزی قیادت وزیر تعلیم کے کردار سے بخوبی آگاہ ہے پی پی قیادت نے جماعتٰ ٹکٹ تبدیل کرنے کی کوشش کی تونیلم سے بغاؤت پیدا ہوسکتی ہے نیلم ویلی پی پی کامنی لاڑکانہ ہے میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ مسلسل تیسری بار ممبر اسمبلی بننے کاریکارڈ قائم کریں گئے نیلم کے عوام میاں عبدالوحید کے ساتھ ہیں بونے سیاستدانوں کاکوئی مستقبل نہیں میاں عبدالوحید نیلم کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں ۔