حریت رہنماؤں کی سید علی گیلانی کے فورم میں شمولیت کا خیرمقدم

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں ظفر اکبربٹ اور محمد یاسین عطائی نے سینئر حریت رہنماؤں آغا سید حسن الموسوی الصفوی، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کی بزرگ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کے فورم میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ظفر اکبربٹ اور محمد یاسین عطائی نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں حریت قائدین کا یہ تاریخی فیصلہ جاری جد جہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے میں کارگر ثابت ہوگا۔انہوں نے آغا سید حسن الموسوی الصفوی، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کی طرف سے فورم میں شمولیت پر شادمانی اور مسرت کا بھی اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :