آزادکشمیر کی وکلاء برادری آئین اور قانون کی بالادستی اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور خلاف قانون اور خلاف میرٹ اقدامات کی ہمیشہ مزاحمت کرے گی

آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے نومنتخب وائس چےئرمین راجہ امجد علی خان کااپنے اعزاز میں منعقدہاجلاس سے خطاب

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)آزادکشمیر کی وکلاء برادری آئین اور قانون کی بالادستی اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور خلاف قانون اور خلاف میرٹ اقدامات کی ہمیشہ مزاحمت کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے نومنتخب وائس چےئرمین راجہ امجد علی خان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد کیے گئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بار کونسل اپنی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی انھوں نے وکلاء اور خصوصاً بار ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ اپنے وسائل سے اپنے مالی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں اگرچہ حکومت وقت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کی ضروریات کو جائز حد تک پورا کرے مگر پھر بھی وکلا ء حکومت کے ساتھ جائز مطالبات پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہ ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرعلی ظفر ایڈووکیٹ نے وائس چےئرمین کا میرپوربار آمد پر شکریہ ادا کیا اور مختصراً بار سے متعلقہ بعض معاملات ومسائل سے وائس چےئرمین کو آگاہ کیا جن کو حل کرنے کے لیے مہمان خصوصی نے خاص طور پر وعدہ کیا۔