مظفر آباد، جیپ گہری کھائی میں جا گری، افسوس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ، خاتون شدید زخمی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:44

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) نصیر آباد کے علاقے پٹہکہ کے قریب پہالیاں کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے جیپ گہری کھائی میں جا گری، افسوس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پٹہکہ کے قریب پہالیاں کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے جیپ گہری کھائی میں جا گری، افسوس حادثے میں 7افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق ہونیو الے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،زخمی خاتون کو گہری کھائی سے نکال کر مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج ومعالجہ جاری ہے، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :