چوہدری عبدالمجیدکا پٹہکہ کے مقام پر جیپ حادثے میں 7افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس

ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:02

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے مظفرآباد کے قریب پٹہکہ( پیالیاں) کے مقام پر جیپ کے المناک حادثہ کے نتیجہ میں7افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔