مظفرآباد‘جیت یقینی رسمی کارروائی باقی مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی

پارٹیاں بدلنے والوں کا حشر مسلم کانفرنس سے بھی بھیانک ہوگا فحاشی کلچرکوآزادخطہ میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء)جیت یقینی رسمی کارروائی باقی مخالفین کی آنکھیں کھل جائیں گی 2016ء انتخابات مسلم لیگ (ن) کی جیت ہے،نظریات کاسودا کرنے پارٹیاں بدلنے والوں کا حشر مسلم کانفرنس سے بھی بھیانک ہوگا فحاشی کلچرکوآزادخطہ میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے مسلم لیگ نواز عوامی خدمت میں سرشار رہے گی فصلی بٹیروں سے جلد عوام کی جان چھوٹ جائیگی،اِن خیالات کااظہارمسلم لیگ (ن) مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے اپنے ایک جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان نے پارٹیاں بدل بدل کر ریکارڈ تو بنالیا لیکن یہ اُن کی بھول ہے کہ آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی انتخابی میدان مار لے گی پی ٹی آئی کا آزادخطہ میں سرے سے کوئی وجود نہیں موصوف بھانت بھانت کی بولی بول رہے ہیں ایسی بولیوں کا نہ سر ہے اور نہ ہی پاؤں ،عوام گمراہ نہیں کیاجاسکتا عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی پی حکومت اپنے دوراقتدار میں جوگند کیاہے جسے صاف کرنے میں وقت درکارہوگا البتہ انہیں بھاگنے نہیں دیاجائیگا جتنی بھی کرپشن ہوئی پائی پائی کاحساب لیا جائیگا ،آصف مصطفائی نے کہاکہ بیرسٹر سلطان سردار عتیق اورچوہدری عبدالمجید کیلئے وقت نے اس طرح فیصلہ دے رکھاہے کہ ایک بہت بڑا تالاب ہوجس میں کیچر ہو اورتالاب کی دیواریں اتنی اُونچی ہوں کہ باوجود کوشش کہ تالاب سے باہرنکلنا ممکن نہ ہو ایسی صورت میں تالاب میں موجودلوگوں سے کچھ لوگ کیچڑ سے نہ نکلنے کاادراک کرکے کیچڑ میں ہوں اورایک سمجھوتہ کرچکے ہوں کہ اب کیا کوشش کرنی ہے نکل ویسے بھی نہیں سکتے جبکہ دوسری جانب کچھ ایسے لوگ ہوں جنہیں پتہ ہوکہ دیواراُونچی ہے نکلنا ممکن نہیں پھر بھی وہ اُچھل اُچھل کر نکلنے کی کوشش میں مصروف ہوں کیچڑ میں رہنے کاسمجھوتہ نہ کریں کیچڑ میں رہناپسند نہ کریں اورایک امید اورآس لگائے بیٹھے ہوں کہ ہم اِس کیچڑ سے نکلیں گے مگر نام نہاد سیاست صرف اورصرف سوچ تک ہی منحصر رہ چکے ہیں سیاسی میدان میں وہ بُری طرح ہارچکے ہیں پی پی پی ٹی ٹی آئی اورایم سی ناکام ترین جماعتیں ہیں جواپنے کئے کی سزا 2016ء کے انتخابات میں بھگت لیں گے آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ تینوں جماعتیں ملکر بھی مسلم لیگ نواز کامقابلہ نہیں کرسکتیں ۔