گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ قومی منصوبہ ہے،اس منصوبہ کی تکمیل سے آزادخطہ کے اندرخوشحالی آئیگی،گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ سے102میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی‘پراجیکٹ سے بجلی حاصل ہوگی

گلپورپاورپراجیکٹ کے انجینئرصاحبزادہ تنزیل احمداور لیزان آفیسرطارق بڑالوی کی بریفنگ

پیر 14 ستمبر 2015 16:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ قومی منصوبہ ہے،اس منصوبہ کی تکمیل سے آزادخطہ کے اندرخوشحالی آئیگی،گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ سے102میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،اس پراجیکٹ سے نہ صرف بجلی حاصل ہوگی بلکہ سینکڑوں نوجوانوں کوروزگاربھی حاصل ہوگاان خیالات کااظہارگلپورپاورپراجیکٹ کے انجینئرصاحبزادہ تنزیل احمداور لیزان آفیسرطارق بڑالوی نے چیئرمین پریس فاؤنڈیشن آزادکشمیر چوہدری امجداورڈپٹی ایڈمنسٹریٹربلدیہ الطاف حسین گلہاروی کے گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ کے دورہ کے دوران انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کیااس موقع پرمنیجنگ ایڈمنسٹریٹرروئے کم،سیکورٹی منیجرسمندرخان،انجینئرصاحبزادہ تنزیل احمد،ضیادمصطفی،چوہدری شوکت کے علاوہ دیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

لیزان آفیسرطارق بڑالوی نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس پراجیکٹ کومکمل ہونے میں تقریباچار سال لگیں گے اورانشاء اللہ یہ پراجیکٹ مارچ2019میں مکمل ہوجائے گااس پراجیکٹ سے آزادخطہ کے اندرخوشحالی آئیگی اوربجلی کے مسائل حل ہوجائینگے انہوں نے کہاکہ تمام متاثرین کوحکومت آزادکشمیرکی طرف سے معاوضہ بھی دے دیاگیاہے گلپورپاورپراجیکٹ میں مختلف علاقوں سے تقریبا چارسو کے قریب سٹاف مختلف شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے،بعدازاں وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن چوہدری امجداور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹربلدیہ چوہدری الطاف گلہاروی نے گلپورپاورپراجیکٹ کامعائنہ بھی کیااورکام کے معیاراوررفتارکی تعریف کی۔

دوران ریفرشمنٹ وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن چوہدری امجداورڈپٹی ایڈمنسٹریٹربلدیہ الطاف حسین گلہاروی نے کھانے کے معیار،صفائی،میس کے بہترین انتظامات کے حوالہ سے میس کے انچارج ودیگر جملہ سٹاف کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کھانے کی بھی تعریف کی ۔گلپورپاورپراجیکٹ کے انجینئرصاحبزادہ تنزیل احمدنے کہاکہ ہم نے بہت سی جگہوں پرکام کیاہے لیکن یہاںآ زادکشمیرمیں کام کرکے بہت مزہ آرہاہے یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے،تعاون کرنے والے اورپرخلوص لوگ ہیں یہاں کے لوگوں میں قربانی کابہت جذبہ موجودہے ان لوگوں سے ہمیں کبھی کوئی شکائت نہیں ہوئی نہ ہی ان لوگوں نے ہمارے لیے کوئی مسئلہ پیداکیاہم ان کے مشکورہیں ان لوگوں کی طرف سے ملنے والاپیار،محبت اورخلوص کوہم ہمیشہ یادرکھیں گے۔