سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کادورہ کوٹلی‘پلاک تاکوٹلی ‘نکیال،کھوئیرٹہ، پنڈی،میرپورسمیت دیگرسڑکوں کامعائنہ کیا

پیر 14 ستمبر 2015 16:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ اعجازحسن لون کادورہ کوٹلی،پلاک تاکوٹلی ،کوٹلی تانکیال،کھوئیرٹہ، پنڈی،میرپورکی سڑکوں سمیت دیگرسڑکوں کامعائنہ کیا برموچ سڑک کی خستہ حالی پراظہاربرہمی کیااورکمیٹی تشکیل دی جوسڑک کی خستہ حالی کے ذمہ داران کے خلاف رپورٹ پیش کریگی سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ اعجازحسن لون نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرکی ہدائت پروہ میرپورڈویژن کے اندر سڑکوں کامعائنہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ غیرمعیاری سڑکوں کے بارے میں وزیراعظم اورچیف سیکرٹری کورپورٹ پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پلاننگ کے دورہ کے دوران ایس ای طفیل گورسی،ایکسین ذیشان ممتازودیگرآفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔