باغ محکمہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ الاونس نہ ملنے پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال کر دی

آزادکشمیر بھر میں قومی پولیو مہم متاثر ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے

پیر 14 ستمبر 2015 16:04

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء )باغ محکمہ صحت کے ملازمین کو ہیلتھ الاونس نہ ملنے پر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے ہڑتال کر دی ، آزادکشمیر بھر میں قومی پولیو مہم متاثر ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے جبکہ ،ہسپتالوں کے باہر مریضوں کا ریش کوئی پوچھنے والا نہیں،ڈاکٹر اور ان کا سٹاف ہسپتال میں ڈیوٹی دینے کے بجائے اپنے مطالبات کے حل کے سلسلے میں سڑکوں پر اگیا ہے،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کے ڈاکٹروں اور سٹاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں مظاہرین نے شرکت کی، مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھیں،جس کی وجہ سے نہ صرف ڈسٹرکٹ ہسپتال متاثر ہوا بلکہ پرائیویٹ کلینک بھی بند رہے،مظاہرین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، چیف سیکریٹری مالیات،کے علامتی جنازے اٹھائے ہوئے تھے اور بلند آواز سے کلمہ طیبہ کا ودر کر رہے تھے مظاہرین میں پی ایم اے کی قیادت ڈاکٹر افراز کررہے تھے جب کہ پیرامیڈیکل کی قیادت وقار جعفری ،شبیر شاہ و دیگر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے باغ کے مختلف چوکوں پر دھرنے دیئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے جب تک انہیں ہیلتھ الاونس نہیں دیا جاتا وہ مظاہرے جاری رکھے گے،انہوں نے کہا کے اس سلسلے میں وہ اپنی مرکزی تنظیم کی کال کے منتظر ہیں اگر مرکزی قیادت نے وزیر اعظم ہاوس، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری مالیات کے دفاتر کے گھیراؤ کی کال دی تو آزادکشمیر بھر کے تمام ملازمین مظفرآباد پہنچے گے، انہوں نے کہا ہے ہمارا مظاہرہ ہیلتھ الاونس کے جاری ہونے تک جاری رہے گا،ایمرجنسی کے علاوہ کسی مریض کو چیک نہیں کیا جائے گا۔

مظاہریں نے تپتی سٹرک پر قمیضیں اُتار کر نعرے لگائے جبکہ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ہیلتھ الاؤنس کے نوٹیفکیشن کا بھی آگ لگا دی اور کہا کہ حکومت نے ملازمین کو ریلیف دینے کے بجائے اُن کو تقسیم کرنے کی سازش کی مکمل ہیلتھ لاؤنس کا نوٹفکیشن جاری ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے