سید علی گیلانی کا پیر حسام الدین ایڈوکٹ کو انکی شہات کی 11ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت

بدھ 16 ستمبر 2015 22:21

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پیر حسام الدین ایڈوکٹ کو انکی شہات کی 11ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔سید گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پیر حسام الدین ایک منفرد شخصیت کے مالک تھے اور ان کی شہادت سے جو خلا پیدا ہوا ہے ، اسے ابھی تک پرُ نہیں کیا جاسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تحریک حریت کے پہلے رہنما تھے، جنہوں نے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنی عزیز جان آزادی کی تحریک کے لیے نچھاور کی۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی نے کہا کہ شہید ایک دور اندیش انسان تھے اور وہ ہر معاملے پر ایک پختہ سوچ اور فکر رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیرحسام الدین کی شہادت کشمیریوں کیلئے بالعموم اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے لیے بالخصوص ایک ناقابل تلافی نقصان تھا اور انکی کمی تاحال محسوس کی جا رہی ہے۔ بزرگ رہنما نے کہا کہ پیر حسام الدین اور دیگر لاکھوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اس مشن اور کاز کے حصول کے لیے آخری دم تک اپنی جاری رکھیں، جس کے لیے انہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :