محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کے روز ملک میں بارش کی پیشگوئی کردی

جمعرات 17 ستمبر 2015 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کے روز ملک میں بارش کی پیشگوئی کردی، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام سے ملک میں بارشوں کا امکان ہے ‘اتوارسے منگل کے دوران سکھر، میرپورخاص، بہاولپور، ساہیوال، لاہوراورگوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کی پیشگوئی کردی گئی جبکہ شام اوررات مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش لاہوراورپارہ چنارمیں 31 ملی میٹرریکارڈ کی گئی،تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :