مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض بھارتی فوج نے آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:43

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض بھارتی فوج نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو ریلی میں بھارت مخالف تقریر کرنے اور پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کرلیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف تقریر اور پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو انکی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

آسیہ اندرابی کی گرفتاری بھی بھارتیوں کی نفرت کی آگ کو نہ بجھا سکی۔ حریت رہنما کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بھی دھاوا بول دیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔حریت رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو قید و بند میں رکھ کر حق خود ارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتا،شہید ہونے تک کشمیر بھارتی تسلط سے خلاف پرامن جدوجہد کرتے رہیں گے۔