لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سردار ایاز صادق اور عبد العلیم خان

کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں‘ فیصلہ محفوظ

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:42

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے سردار ایاز صادق اور عبد العلیم ..

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے رہنما عبد لعلیم خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں۔ قبل ازیں عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ عبدالعلیم خان نے اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ان کی آمدن ان کے اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتی۔علیم خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا انکے کاغزات نامزدگی مسترد کئے جائیں.ریٹرننگ افسر نے سردار ایاز صادق کے کاغذات کی تصدیق نہیں کرائی جو کہ آئین اور عوامی نمائندگی ایکٹ سے متصادم ہے.انہوں نے استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر نے ان دونوں امیدواروں پر عائد اعتراضات پر درست فیصلہ نہیں دیا لہذا دونوں امیدواروں کو انتخابات کے لئے نااہل بھی قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوسری طرف الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 147 سے (ن) لیگ کے امیدوار محسن لطیف اور تحریک انصاف کے امیدوار شعیب صدیقی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں بھی مسترد کردی گئی۔