میرپور، احساس اداروں کی نشاندہی پر انتظامیہ ،پولیس کا غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف گرینڈ آپریشن

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:52

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کی ہدایات اور احساس اداروں کی نشاندہی پر انتظامیہ اور پولیس کا غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ اپریشن۔اپریشن کے دوران غیر قانونی مقیم باشندوں کے 27بڑے کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا جبکہ درجنوں کے قریب افغانیوں کو حوالات میں بند کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق احساس اداروں کی نشاندہی پر میرپو رشہر میں افغان مہاجرین کے خلاف ہفتہ کے روز صبح سے اپریشن شروع ہوگیا ۔اپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب ،ڈی ایس پی راجہ اظہر اقبال ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اشتیاق گیلانی اور احسا س اداروں کے نمائندگان کر رہے تھے ۔احساس اداروں کی نشاندہی پر انتظامیہ اور پولیس نے نیو خیبر شنواری ہوٹل ،بلال خان سپیر پارٹس ،نیو خان بھائی کلاتھ ہاؤس ،پاک چائینہ کلاتھ ہاؤس ،خان رابی سلک سینٹر ،خان جوس سینٹر ،نیوالزمان ہوٹل ،رائیس کراکری سینٹر ،پشاور کارپٹ،اسلم کراکری ،بلال الیکٹرونک ،خان جی سلک سینٹر ،موسیٰ کلاتھ ہاؤس ،کامران کلاتھ ،فیضان کلاتھ ،ایوب کلاتھ سمیت دیگر افغانیوں کے کئی کارباری مراکز سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

دوران اپریشن شناختی کارڈ کی چیکنگ کے دوران کئی افغانیوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن افغان باشندوں کے کاروباری مراکز سیل کیے گے ان میں سے زیادہ تعداد ان افغان باشندوں کی ہے جنہوں نے جعلی قومی شناختی کارڈ بنا رکھے تھے جس کی تحقیق کے دوران احساس اداروں کی رپورٹ پر نادرا نے ان کے شناختی کارڈ کینسل کر کے بلاک کردیے ہیں جبکہ جن افغان مہاجرین کو 31دسمبر2015تک مہلت دئے رکھی تھی وہ اس اپریشن سے مبرا ہیں اپریشن کے دوران گرفتا ر ہونے والے افغان باشندوں کی کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد پہلے ہی ضلع بدر ہو چکی تھی جبکہ ضلع بدر ہونے کے بعد واپس آنے والے افغان باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔اس طرح غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف ڈویژن بھر میں بھی جاری ہے ۔