ن لیگی جھنڈے تلے موجود نوجوانوں کو ایٹم بم سے کم طاقتور تصور کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ڈاکٹر امین چودھری

ہفتہ 19 ستمبر 2015 16:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)چیئر مین پروفیشنل رابطہ بور ڈ مسلم لیگ ن آزادکشمیر ڈاکٹر امین چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے موجود نوجوانوں کو ایٹم بم سے کم طاقت ور تصور کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، آزاد کشمیر سے کرپشن میرٹ کی پامالی ، اقربا ء پروری ، رشوت سفارش کے گند کو صاف کرنے کیلئے طلبہ نے مسلم لیگ ن کا پرچم تھام لیا ہے ، آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بر سر اقتدار لانے کیلئے MSFNکے نوجوان میدان عمل میں نکل آئے ہیں ، اب دنیا کی کسی طاقت کو جھرلوٹھپے سے عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے طلبہ او رنوجوان کسی بھی قوم اور ملک کا حقیقی چہرہ ہواکرتے ہیں ، طلبہ کی بدولت ہی ملک تنزلی اور مسائل کی دلدل سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں ، آزادکشمیر بھر کے طلبہ نے مسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحد ہو کر ملک و قوم کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے ،مسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر طلبہ کو حکومت میں حصہ اور ملازمتیں دے گی ، ان خیالات کا اظہار چئیرمین پروفیشنل رابطہ بور ڈ مسلم لیگ ن آزادکشمیر ڈاکٹر امین چوہدری ، مرکزی چئیرمین رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیرراجہ وقاص ، سابق مئیر بلدیہ میر پور چوہدری خالد حسین ، چئیر مین MSFNآزادکشمیر راجہ زبیر اصغر ، سینئیر نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری واصف امین ، سٹی صدر MSFNمیر پور خافظ یاسر ، سٹی صدرمسلم لیگ ن سٹی میر پور راجہ تسلیم انجم ، سفیان اصغر و دیگر نے MSFN ضلع میر پور کی تنظیم سازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ، تقریب میں مسلم لیگ ن ،

یوتھ ونگ اور MSFNکے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی ، سینئیر نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوہدری واصف امین کی تحریک پرچئیر مین MSFNآزادکشمیر راجہ زبیر اصغر نے ضلع ، تحصیل میر پوراور تحصیل ڈڈیال کی باڈی کا اعلان کیا ،جس کے مطابق شکیل طاہر مغل کو ضلع میر پور کا صدر اور افتخار یونس کو سیکرٹری جنرل بنا یا گیا ، جبکہ چوہدری عثمان خالد کو ضلعی مرکزی وائس چئیر مین MSFNمنتخب کیا گیا، ، عمران قریشی صدر تحصیل میر پور ، اویس یونس سیکرٹری جنرل ، جبکہ وقاص اعظم گجر کو تحصیل ڈڈیال سے صدر اور عادل احمد کو سیکرٹری جنرل بنا یا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام کے حقوق کا قتل عام کرنے ، اونے پونے داموں نوکریاں فروخت کرنے اپنے چہیتوں کو نوازنے کرپشن میرٹ کی پامالی اقربا پروری کرنے ، عوام کے مینڈیٹ نوجوانوں کے ارمانوں کا خون کرنے والوں کیلئے مسلم لیگ ن خوف کی علامت بن چکی ہے ، خطہ میں اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو تگڑی سفارش اور رشوست نہ ہونے پر سڑکوں کی خاک چھاننے پر مجبور کر دیا گیا ہے ، نا اہل طبقہ عوام وسائل کو شیر مادر سمجھ کلر لوٹ رہا ہے ، حکمران اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے بھائیوں کو آپس میں لڑ ا کر اپنی سیاست کو عروج بخش رہے ہیں ، آزدکشمیر کے نوجوانوں کے مسلم لیگ ن کے پرچم تلے جمع ہونے سے مخالفین اپنی قسمت کا ماتم کر رہے ہیں ، آمدہ انتجابات میں نوجوانوں کی طاقت سے مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی ، جو میرٹ پر بغیرسفارش اور رشوت کے نوجوانوں کو نوکریاں دیکر خطے سے بے روزگار ی اور غربت کا خاتمہ کریگی ۔