حویلی ایکسپریس وے کے سابقہ روٹ کی بحالی اور نوٹیفکیشن کی اجرائیگی کی خوشی میں عظیم الشان اظہار تشکر ریلی کا انعقاد

اتوار 20 ستمبر 2015 15:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) حویلی ایکسپریس وے کے سابقہ روٹ کی بحالی اور نوٹیفکیشن کی اجرائیگی کی خوشی میں عظیم الشان اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا شرکائے ریلی پریس کلب سے ہوتی ہوئی بازار کا چکر لگانے کے بعد زمان چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیا ر کر گی ریلی کے مہمان خصوصی پی ایس ایف سٹی باغ کے سنیئر نائب صدر اذان جاوید راٹھورتھے جبکہ ریلی کی صدارت انجمن طلبہ اسلام کے راہنما ء عاصم میر نے کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سجاد چوہدری ، سید شیراز احمد کرمانی ، سہیل ثانی راٹھور ، سید منصور گیلانی ، ضیاء منظور ، کلیم گردیزی ، حافظ احسان ، ساجد راٹھور،رضوان راٹھور،اویس شاہ،سردار ظہور احمد،ندیم قریشی اور دیگر نے خطاب کیاپی ایس ایف سٹی باغ کے سنیئر نائب صدر اذان جاوید راٹھور نے کہا کہ حویلی ایکسپریس وے کی بحالی صدر ریاست حاجی یعقوب خان ،وزیربرقیات فیصل ممتاز راٹھو ر کا عظیم کارنامہ ہے اور وزیر برقیات فیصل راٹھور نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے اس روٹ کی بحالی میں حویلی کی عوام نے مل کر اس کی بحالی میں جہدوجد کی جس کی بدولت حویلی کے عوام کی خواہش اور نواز شریف کے اعلان کردا روٹ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو ہماری بڑی کامیابی ہے انھوں نے کہا کہ حویلی ایکسپریس وے وزیراعظم پاکستان نے حویلی کی عوام کے اصرار پر یہ میگا پراجیکٹ دیا جبکہ بعض سازشی عناصر اس ایکسپریس وے روٹ کی تبدیلی کی سازش کی لیکن حویلی کی عوام نے تمام سیاسی ، علاقائی ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر متحد و منظم تحریک کے تحت ناکام بنایا جس پر حویلی کی عوام سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور ایکشن فورم کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں حویلی سے تعلق رکھنے والے جس جگہ بھی قیام پذیر ہیں حویلی کے حقوق کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں حق لینے کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں لیکن ضلع حویلی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان و آزاد کشمیر کے مشکور ہیں کہ اُنھوں نے حویلی کی عوام کی آواز کو سنا اور اس کے بنیادی حق کو حویلی کی عوام کی خواہشات کے مطابق ادا کیا ۔