محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

پیر 21 ستمبر 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں جاری گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور، ہزارہ، میرپورخاص ڈویژن اورکشمیرمیں اکثرمقامات مالاکنڈ، پشاور، ڑوب، سبی، قلات ڈویڑن ، اسلام آباد، حیدرآباد، گلگت بلتستان اورفاٹا سمیت کئی شہروں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ‘گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش چھاچھرو میں ایک سوسات ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :