بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے تھوراڑ میں جلسے کی جھلکیاں

پیر 21 ستمبر 2015 17:30

تھوراڑ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء))تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے تھوراڑ جلسے کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری رہیں۔#آزاد پتن سے لے کر تھوراڑ جلسہ گاہ تک سڑک کے دونوں اطراف عمران خان، بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی تصاویر والے پینا فلیکس بڑی تعداد میں آویزاں تھے۔#عرفان تصدق نے جلسہ کی صدارت کے فرائض انجام دئیے۔

#تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے انچارج سردار امتیاز خان جلسہ کے دوران تمام انتظامات کا انتہائی متحریک انداز میں جائزہ لیتے رہے۔#بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا قافلہ جب جلسہ گاہ کے باہر پہنچا توسردار امتیاز خان نے سینکڑوں ں کارکنوں کے ہمراہ اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

(جاری ہے)

#بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے ترانوں پر نوجوان رقص کرتے رہے۔

# جلسہ میں خواتین بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھیں۔#اس موقع پرگذشتہ روز منگ کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔#بیرسٹر سلطان محمود چودھری کوجب جلسہ سے دعوت خطاب دی گئی تو تو جلسہ کے تمام شرکء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر تالیان بجائی اور انکے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔#بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے خطاب کو سننے کے لئے راولاکوٹ سدھنوتی اور گردو نواح سے بہت بڑی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔