سر ینگر مظفرآباد دو طر فہ بس سروس، چکو ٹھی اوڑی امن بر ج سے 59مسا فروں نے کر اسنگ کی

پیر 21 ستمبر 2015 18:05

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء)سر ینگر مظفرآباد دو طر فہ بس سروس لائن آف کنٹرول کو ملا نے والے چکو ٹھی اوڑی امن بر ج سے 59مسا فروں نے کر اسنگ کی عید کی چھٹیوں کے با عث آج منگل کے روز ہو نے وا لی دو طر فہ تجارت اورعید کے بعد28ستمبر بروز پیر ہو نے والی سرینگر مظفرآباد بس سروس کو معطل کر دیا گیا ہے اب دو طر فہ تجارت 29ستمبر بروز منگل اور دو طر فہ سر ینگر مظفرآباد بس سروس اگلے ماہ پا نچ مارچ کے روز بحال ہو گی تفصیلات کے مطا بق پیر کے روز دو طر فہ بس سروس معمول کے مطا بق روا نہ ہو ئی آزاد کشمیر11 سے مسا فر وادی کشمیر گئے جبکہ وادی سے48 مسا فر آزاد کشمیر آئے لا ئن آف کنٹرول کو ملا نے والے امن برج پر دو نو ں اطراف کے حکا م کے در میان فلیگ میٹنگ ہو ئی جس میں آر پار سفر کے خواہشمند مسا فروں کی لسٹوں کے تبا دلے کے علاوہ مختلف امو ر پر تبادلہ بھی کیا گیا ۔