پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدکا کارنامہ، چارج سنبھالتے ہی یونیورسٹی میں انتظامی تبدیلیاں

منگل 22 ستمبر 2015 13:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء)صدر ریاست کے منظور نظر وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدکا کارنامہ، چارج سنبھالتے ہی یونیورسٹی میں انتظامی تبدیلیاں کر کہ جامعہ کشمیر کا انتظامہ نقشہ ہی بدل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدنے وائس چانسلرکا چارچ سنبھالتے ہی اپنے عزیزو اقرباء کو نوازنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جامعہ کشمیر خواجہ محلہ کا نقشہ پیش کرنے لگی۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیر جناب پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدکا اپنے اقرباء اعلیٰ عہدوں پر لگانے کی پالیسی پر گامزن ہوگے۔ برادری ازم اور لسانی بنیاد پر تبادلہ جات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدکی برادری کی ملازمین کا دیگر ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک پر اتر آئے تذلیل و تحقیر کا روز کا معمول بن گئی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدنے خواجہ ظفر کو ڈپٹی رجسٹرار میٹنگ ،خواجہ شوکت کو اکاونٹ آفیسر،خواجہ عمبرین کو ڈائیریکٹر کشمیریات،فیصل بٹ کوڈائیریکٹر بی ایس پروگرام اور خواجہ بشیر کو ٹرانسپورٹ آفسر تعینات کر دیا۔جبکہ باقی ماندہ عزیز و اقارب کو بھی بہتر پوسٹ دینے کی تیاری مکمل کر دی گی۔یاد رہے کہ خواجہ ظفر کے شعبہ میٹنگ میں ٹمپرنگ کرنے پر احتساب عدالت سے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہیں اور موصوف نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رہی ہیں اور موصوف چہلہ کیمپس کی زمین پر بھی قابض ہیں ۔

جبکہ خواجہ بشیر جو کہ تاحال میٹرک کی سند جمع نہیں کروا سکے کو 17 واں گریڈ دینا بھی سمجھ سے بالا ہے۔ جو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمدکے عزائم کا پردہ چاک کرنے کو کافی ہے۔ریاست کی عوام تشویش میں مبتلا ہو گئی۔