لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش ، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ، نصف شہر بجلی کی سہولت سے محروم

منگل 22 ستمبر 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات سے وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے نصف شہر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگیا۔

(جاری ہے)

فیڈرز ٹرپ ہونے کے واقعات کینٹ، نسبت روڈ، باغبانپورہ، شادمان، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں رونما ہوئے ان علاقوں میں بجلی کی سپلائی گھنٹوں معطل رہنے کے باوجود لیسکوحکام بجلی بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس سلسلے میں لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بارش کا سلسلہ روکے گا بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :