کنٹرول لائن پر کشیدگی،راولا کوٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے جملہ سٹاف اور تمام ہیلتھ یونٹس میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 23 ستمبر 2015 14:47

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ سردار آفتاب احمد خان نے بار ڈر ایریاپر موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے جملہ سٹاف اور بارڈر ایریاز میں موجود تمام ہیلتھ یونٹس میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں تمام ملازمین 24گھنٹے اپنے فرائض انجام دینگے ضروری امور کی انجام دہی میں مشکل پیش آنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے فون نمبر 03151907504پر رابطہ کریں گے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے ۔