وزیر اعظم آزاد کشمیر کی حلقہ انتخاب چکسواری میں مختلف افراد کے گھروں میں جاکر مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی

پیر 28 ستمبر 2015 17:01

چکسواری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے اپنے حلقہ انتخاب چکسواری میں مختلف افراد کے گھروں میں جاکر مرحومین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے بوعہ میرا میں ٹھیکیدار زیب کے بھائی چوہدری محمد یونس مرحوم ،بھگور بوعہ میں حاجی محمد افسر کی اہلیہ کی وفات پر ،متیال میں حاجی خادم حسین کی والدہ ماجدہ کی وفات پر، تنگدیو میں چوہدری ارشد کی والدہ کی وفات پراوربن تمالی میں چوہدری ادریس کے بھائی چوہدری منشاء مرحوم ، مچھیاڑی میں خواجہ محمداکبر کے بھائی کے انتقا ل پران کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کیں اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پرعلاقہ کی ممتاز شخصیات سابق چیئرمین سوارخان ، چوہدری علی شان، چوہدری قاسم مجید، چوہدری ندیم روپیال، چوہدری گلزار،وزیراعظم کے میڈیاایڈوائزر یاسرممتازچوہدری، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل چوہدری مشتاق ، وزیراعظم کے سٹاف آفیسرچوہدری محمود علی، ایس پی چوہدری منشی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نوازاورضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔