ایک مہینے بعد حکومت آزاد کشمیر کے اختیارات ختم ہونے والے ہیں،بیرسٹر سلطان

پیر 28 ستمبر 2015 17:03

ڈڈیال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ایک مہینے بعد حکومت آزاد کشمیر کے اختیارات ختم ہونے والے ہیں تاہم وہ جن اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں میں آج سے انکے اختیارات کے خاتمے کا اعلان کرتا ہوں۔میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ اب سے اپنے ہاتھ میں ڈنڈا رکھیں ویسے بھی لٹھ رکھنا سنت رسول ہے تاکہ آئندہ بوقت ضرورت وہ اس سے اپنا حق حاصل کر سکیں۔

اور انکے ساتھ آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی نہ کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں ڈڈیال میں کشمیر پی ٹی آئی کے رہنماء خان ظفر خان کی رہائی کے موقع پرجمع ہونے والے عوامی جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خان ظفر خان کو ایک روز قبل ایک جھوٹے مقدمے میں انتظامیہ نے گرفتار کرلیا تھا ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ خان ظفر کو صبح چھوڑ دیں گے لیکن اگلے روز صبح انتظامیہ اپنے وعدے سے منحرف ہوگئی جس پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہنگامی طور پر براہ راستہ میرپور ڈڈیال پہنچے اور انے ساتھ بڑی تعداد میں کشمیر پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنماء بھی انکے ساتھ تھے ڈڈیال کے راستے پچھلے اٹھارہ گھنٹے سے بند تھے جبکہ اس موقع پر علاقہ اندرال اور ڈڈیال کے عوام کا ایک جم غفی بھی مقامی تھانے کے باہر جمع ہو گیا۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خان ظفر خان کو پولیس سے رہائی دلوائی جس پر انتظامیہ کو خاصی سبکی کا سامنا کرنا پڑا اوراس موقع پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عوام کو پر امن طور پر منتشر ہونے کا کہا۔اس موقع پر ڈڈیال کی دوسری جماعتوں کے رہنمائس بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تائید کے لئے ان سے اظہار یکجہتی کے لئے موقع پر آگئے جن میں مسلم کانفرنس کے جاوید ظفر اور ن لیگ کے چوہدری آفتاب اور دیگربھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ظفر انور، خان ظفر، چوہدری سدیق، نمبردار ارا منہاس، چوہدری صدیق، چوہدری سلطان، غلام ربانی، شفیق رٹوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ خان ظفرخان کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔انھوں نے آزاد کشمیرحکومت کو متنبہ کیا کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو پھرہم راست اقدام کریں گے۔ہم اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ۔اس موقع پر خان ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ڈڈیال کے عوام تنہا اور لاوارث نہیں ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انکے ساتھ ہیں۔