محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں آئندہ 4 روز تک شدید گرمی کی پیشگوئی

منگل 29 ستمبر 2015 12:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 4 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بحیرہ عرب میں ہوا کا دباوٴ کم اور ہواوٴں کا رخ تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ 4 روزتک کراچی میں شدید گرمی ہوگی اوردرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے لیکن اس کی شدت 43 ڈگری سے ہوگی۔

(جاری ہے)

عبدالرشید نے کہا ہے کہ گرمی کی لہر 2 اکتوبرتک جاری رہے گی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب معمول کے مطابق رہے گا لیکن 2 اکتوبر کے بعد موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی۔واضح رہے کہ رواں برس جون میں پڑنے والی شدید گرمی نے 14 سوسے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :