صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں کیلئے دو روز کیلئے بند کردیا،یہودی آباد کاروں کو جانے کی اجازت

منگل 29 ستمبر 2015 14:06

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) قابض صہیونی فوج نے الخلیل میں واقع تاریخی جامع مسجد الابراہیمی کومسلمان نمازیوں کیلئے دو روز کیلئے بند کردیا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری نوٹس میں یہودی آباد کاروں کی مذہبی تقریبات کی آڑ میں مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کو داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الخلیل میں فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں گزشتہ شام اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک نوٹس بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر 29 اور 30 ستمبر کو مسجد ابراہیمی مسلمان نمازیوں کیلئے بند رہے گی۔

اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دو روز تک یہودی آباد کار عید العرش کی مناسبت سے مسجد ابراہیمی میں مذہبی رسومات ادا کرینگے۔ اس دوران کسی فلسطینی کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیدارنے مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی میں اسرائیل کی کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :