سرگودھا میں ہلکی بارش اور دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤ ں سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا

منگل 29 ستمبر 2015 16:07

سرگودھا ۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں منگل کے روز صبح سویرے ہونیوالی ہلکی بارش اور دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤ ں سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

موسم میں رات کے اوقات میں خنکی میں اضافہ ہوا ہے تاہم دن کے اوقات میں موسم قدر ے بہتر ہو گیا ہے۔ لوگوں نے موسم میں تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے گزشتہ کئی روز سے سرگودھا اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو ا تھا ۔تاہم گزشتہ روز ہونے والی ہلکی بارش سے موسم میں کافی حد تک تبدیلی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :