چودھری عبدالمجید قابل ، معاملہ فہم ،عوام دوست شخصیت ہیں ، شہدائے گڑھی خدابخش کے نظریات کی تکمیل زندگی کامشن ہے ،سید اظہر حسین گیلانی

منگل 29 ستمبر 2015 17:29

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر۔2015ء)وزیر قانون آزادکشمیر سید اظہر حسین گیلانی نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید انتہائی قابل ، معاملہ فہم اور عوام دوست شخصیت ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ہی میراوڑھنا بچھونا ہے ، شہدائے گڑھی خدابخش کے نظریات کی تکمیل میری زندگی کامشن ہے مرتے دم تک پاکستان پیپلزپارٹی اور شہداء گڑھی خدابخش کے ساتھ وفا نبھاؤں گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں پی پی کی موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہیں اور آئے روز نت نئے پروپگنڈے شروع کردیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کی کی جماعت اور غریب متوسط طبقات کے حٖقوق اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے مسلسل محنت اور جدوجہد کی شریک چیئرمین مرد حر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں آزادکشمیر کی موجودہ حکومت نے عوامی فلاح وبہبود ریاستی تعمیروترقی کیلئے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے وہ باعث فخر اور لائق تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ میں مرتے دم تک شہداء گڑھی خدابخش کے نظریات کے پرچار اوران کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔