میاں عبدالوحید کا دورہ نیلم چانگن ، سیری ، کنگو درجنوں افراد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

بدھ 30 ستمبر 2015 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر میاں عبدالوحید کا دورہ نیلم چانگن ، سیری ، کنگو درجنوں افراد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ،مسلم لیگ ، مسلم کانفرنس و دیگر جماعتوں کو خیر آباد کہتے ہوئے دیرینہ رہنماؤں نے برادریوں سمیت میاں عبدالوحید پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ، تفصیلات کے مطابق عید ملن کے موقع پر وزیر تعلیم سکولز نے دورہ نیلم کے دوران چانگن سیری ، کنگو ، جوڈبر ، و دیگر علاقوں سے سینکڑوں افراد کو اپنے اعتماد میں اسیر کر لیا۔

ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، الیاس بٹ ، جاوید رانا ، شفیع بٹ ، غلام حسین ، سید رسول ، شبیر رانا ، محمد وکیل ، وزیر رنا ، غلام ربانی ، ناظم رانا ، محمد کاظم دیرینہ رہنما مسلم لیگ ن اور مسلم کانفرنس اور دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے متحد ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ماضی کی طرح آمدہ الیکشن میں نیلم ویلی کے سپوت کو ایک بار پھر کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عزم ، پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر میاں عبدالوحید کی طرف سے مبارکباد ، مطالبات اور علاقائی مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

تقریب سے وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید ، چیئرمین زکواة ضلع نیلم صادق حسین شاہ ،شبیر ملک ، الیاس بٹ ،سرفراز بٹ ، ملک منظور ، سمیت دیگر قائدین کا خطاب ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ اہل مظفرآباد کی طرح اہل نیلم بھی 2011کے الیکشن کی تاریخ دوہرا کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ۔اور آمدہ الیکشن پیپلزپارٹی ایک بار پھر حکومت قائم کر ے گی ، نیلم سے میاں عبدالوحید کی ہیٹ ٹرک جیت ہو گی ۔

نیلم کے عوام کسی بھی بیرونی اُمیدوار کو قبول نہیں کرتے اپنی دھرتی پر سپوت نیلم کو فتح سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم اور کوشاں ہیں ۔ مخالفین نام نہاد دعوؤں اور بے بنیاد اعلانات سے عوام کے شعور اور ضمیر کو کسی صور ت نہیں خرید سکتے ۔میاں عبدالوحید جیسے باصلاحیت ، با ہمت اور با کردار شخصیت کے علاوہ نیلم کے عوام کسی بھی ایرے غیرے کو قبول نہیں کرینگے۔