آزاد جموں و کشمیرمیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، درخت صرف ایک سال فصل دیتا ہے پھر نہیں دیتا، کاشتکار
جمعرات 1 اکتوبر 2015 11:22
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)آزاد جموں و کشمیرمیں موسمیاتی تبدیلی کے فصلوں اور پھلوں کی پیداوار پر پڑنے والے اثرات سے پھل دار درخت صرف ایک سال فصل دینے لگے ہیں جس سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے,جب کہ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسانوں کو اس تبدیلی کے مطابق کاشت کاری کرنے پر توجہ دینی چاہئے،زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس جانب توجہ دے اور کسانوں کو موسمی تغیرات کو برداشت کرنے والی فصلوں کے بیج اور رہنمائی فراہم کرے۔
حالیہ برسوں میں یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ پھل دار درخت اگر ایک سال پھل دیتے ہیں تو اس سے اگلے برس ان پر پھل نہیں لگتا جو کہ ماضی کے تناظر میں ایک غیر معمولی بات ہے۔ فصلوں کی صورتحال بھی اس سے کچھ مختلف نہیں۔(جاری ہے)
سرحدی قصبے چکوٹھی میں پھلوں اور سبزیوں کے تاجر شبیر احمد نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ وہاں پر فصل کی یہ صورت حال ہے کہ پودا کمزور ہے اور اْس کے ساتھ دانا نہیں ہے، حالانکہ اس موسم میں یہ فصل ہری بھری ہونی چاہیئے۔
ماہرین اسے موسمیاتی معمول میں تبدیلی کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں۔محکمہ زراعت کے ناظم اعلیٰ بشیر احمد بٹ نے کہاکہ کسی سال سردی کا موسم بہت طویل ہو جاتا ہے اور کسی سال میں اس کی مدت بہت کم ہوتی ہے۔ پھلوں کی افزائش کے لیے جتنی ٹھنڈ کی ضرورت ہوتی ہے جب اْتنی نہیں ملتی تو درختوں میں پھول نہیں آتے اور اسی وجہ سے پھل بھی نہیں لگتے۔کشمیر کے شمالی اضلاع مکئی اور سیب کی پیداوار کے لیے مشہور ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی ہے۔وادی کھلانہ میں پھلوں کے ایک تاجر ارشد عباسی نے کہاکہ ایک تو یہاں مال مویشی کو چارا صحیح طریقے سے نہیں ملتا بلکہ اب شہروں سے خرید کر لاتے ہیں۔ جب چارہ نہیں ہو گا تو لوگوں کو لازماً مویشی بیچنے پڑیں گے گوشت کی قلت پیدا ہو گی، دودھ کی قلت بیدا ہو گی، صحت کے مسائل پیدا ہوں گے تو لوگوں کی زندگی پر بہت برے اثرات پڑیں گے۔زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس جانب توجہ دے اور کسانوں کو موسمی تغیرات کو برداشت کرنے والی فصلوں کے بیج اور رہنمائی فراہم کرے۔محکمہ زراعت کے عہدیدار بشیر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ زرعی تحقیقی اداروں سے استفادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جس حد تک ممکن ہو گا کاشت کاروں کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.