مظفرآباد ، میونسپل کارپوریشن اور ایم سی ڈی پی کے تعاون سے بنائے گئے پارک کا افتتاح کردیا گیا

جمعرات 1 اکتوبر 2015 16:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اکتوبر۔2015ء)میونسپل کارپوریشن اور ایم سی ڈی پی کے تعاون سے ایک کروڑ روپے لاگت سے بنائے گئے پارک کا افتتاح کردیا گیا‘ پارک میں لگائے گئے جھولے بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار مبارک حیدر نے باقاعدہ پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام علاقہ اپر اچھتر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سردار مبارک حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹواور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں تعمیروترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دارالحکومت مظفرآباد کو سرسبز شاداب بنانے کااعادہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہرکی صفائی و ستھرائی کیلئے میونسپل کارپوریشن اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور عوام کو مزید تفریحی مقامات کے مواقع میسر کرنے کیساتھ ساتھ شہرکے اندر چھوٹے چھوٹے پکنک پوائنٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹس لائٹس کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیر کی تعمیروترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

آمدہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم سی ڈی پی کے (ر)برگیڈیئر نور ‘ تنویر قریشی ‘ جہانگیر مغل‘ سید فیاض حسین شاہ‘ کلیم قریشی حاجی بلال انجم‘ مشتاق مغل‘ شکیل گیلانی‘ شکیل گیلانی ،سید علی افسر شاہ اور عوام علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے علاقہ کے اندر پارک بنا ۔ زلزلہ میں مکمل تباہ ہوجانیوالے اپر چھتر کے واحد پارک کی تعمیر اشد ضروری تھی ۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کے اقدامات کو سراہاتے ہیں۔